• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے 3 کارندے گرفتار، پولیس اہلکار زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مبینہ مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے 3 کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،مقابلے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے بلدیہ گلشن مزدور میں مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعیم بھی زخمی ہوگیا۔گرفتار زخمی ملزمان میں وزیر اور اظہر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے دو پستول، موٹر سائیکل ، 4 لاکھ روپے نقد رقم اور 60لاکھ روپے مالیت کی تنزانیہ نامی منشیات برآمد کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف ڈاڈا اور وسیع اللہ لاکھوں گروہ سے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید