کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی، پولیس کے مطابق قائدآباد میں گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم میر علی زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے پستول، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی، تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود ریڑھی روڈ پر گشت کے دوران پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے یونس عبدالشکور زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ساتھی فرار ہوگیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے، دریں اثنا سکھن تھانے کی حدود روڈ نمبر 11 کے قریب بھی پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے مابین مقابلے کے بعد ایک ملزم عثمان علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول، ایمونیشن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔