• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی میں ایلیویٹڈ فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ

کراچی (.اسٹاف رپورٹر) شاہراہ بھٹو(ملیر ایکسپریس وے) اور شارع فیصل کو ملانے کے لئے شاہ فیصل کالونی میں ایلیویٹڈ فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا،اس سے خاص کر شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے میں آسانی ہو جائے گی، میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں سہولت اور شہری انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عظیم پورہ روڈ پر نئے فلائی اوور کی تعمیر کو حتمی شکل دے دی ہے، اس منصوبے کے ذریعے شاہراہ بھٹو اور شارع فیصل جیسے دونوں شہر کی مصروف ترین شاہراہوں کے درمیان براہِ راست، سگنل فری رابطہ ممکن ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نےایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں میونسپل کمشنر کے ایم سی سید افضل زیدی، چیف انجینئر ذوالفقار ابڑو، مشیر مالیات گلزار علی سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے، اجلاس میں اس منصوبے کے PC-1 کو حتمی شکل دی گئی ہے منصوبے کی باضابطہ منظوری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سے حاصل کرنے کے بعد تعمیراتی کام فوری طور پر شروع اور ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا، میئر کراچی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے حال ہی میں 1.4 ارب روپے کی بلاک ایلوکیشن کی منظوری کے بعد یہ فلائی اوور کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اہم متبادل راستہ ثابت ہو گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید