کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پریڈی پولیس نے مبینہ طور پر چوری کے موبائل فونز کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث فیضان طاہر علی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ پریڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم فیضان طاہر علی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے مختلف ماڈلز کے آئی فون کے قیمتی پارٹس،اسکرینز، پینلز، بورڈز برآمد ہوئے ہیں ۔