کراچی(اسٹاف رپورٹر )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الر حمٰن سے ملاقات کی اس موقع پر سینٹر عطا الرحمنٰ بھی شریک تھے ،ملاقات میں ملکی، سیاسی، مذہبی مسائل پر گفتگو ہوئی اور ملک میں امن و امان کے قیام،رواداری کے فروغ اور اتحاد امت کے لیے کاوشوں کو اہم قرار دیتے ہوئے تمام مسائل کو مل کر حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور، ماضی کی طرح مستقبل میں دینی جماعتوں کے کردار کو مسلمہ قرار دیا گیا۔