• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو انتظامیہ نے سیفٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 2اہلکاروں کو معطل کر دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے سیفٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جبکہ ایک ریٹائرڈ ملازم کو پرائیویٹ الیکٹریشن کے طورپر کام کرتے ہوئے پکڑ لیا ،مقدمہ درج کروانے کی ہدایت، ڈائریکٹر ایچ ایس ای میپکو ہیڈ کوارٹر انجینئر کاشف مقبول نے واپڈاٹاؤن سب ڈویژن کے علاقہ میں سیفٹی ایس اوپیز کی چیکنگ کرنے کے لئے ٹرانسفارمر تبدیلی والی سائٹ کا دورہ کیا جہاں موقع پر ایک ریٹائرڈ میپکو ملازم /لائن مین الطاف حسین 200کے وی اے کے ٹرانسفارمر پر غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ ڈائریکٹر ایچ ایس ای نے ایس ڈی او واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن عمیر عمر لودھی کو ریٹائرڈ میپکو اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کر دی۔ دریں اثناء ڈائریکٹر ایچ ایس ای کی سفارشات پر سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے حسن آبادسب ڈویژن کے علاقہ میں ارتھنگ اور ٹرانسفارمر پر سیفٹی آلات کا استعمال کئے بغیر کام کرنے پر ایک لائن سپریٹنڈنٹ اور ایک لائن مین کو معطل کردیا۔
ملتان سے مزید