• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز لیبر بیوروکے زیر اہتمام صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ملک عاشق بھٹہ صدر جنوبی پنجاب پیپلز لیبر بیورو ، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سلیم راجہ، سٹی صدر سلیم ڈیہر،قمر قریشی سنیئر نائب صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب،ممتاز نعیم اور دیگر پارٹی رہنماوں ، کارکنان، لیبر تنظیموں کے عہدیداران، ٹریڈ یونین رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہر نادر سلطان گنپال نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کی بقا اور مضبوطی کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔
ملتان سے مزید