کراچی (اسٹاف رپورٹر) حب ریور روڈ ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ رئیس ولد غلام حیدر جاں بحق اور بھائی 50سالہ طارق زخمی ہوگیا ، نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب کوسٹر فٹ پاتھ سے ٹکرا نے کے باعث چھت پر سوئے دو مسافر گرکر جاں بحق ہوگئے ، فوری شناخت نہیں ہوسکی ،کورنگی نمبر ڈھائی سیکٹر 48 سی امام بارگاہ کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 12سالہ آذان ولد عبدالوہاب جاں بحق ہوگیا، سائٹ ایریا نالے سے دو سے تین روز پرانی 30سالہ نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ، جیکسن کے علاقے میں سمندر سے 50سالہ نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی نئپیئرروڈ نزدفٹ پاتھ سے 25سالہ نامعلوم شخص کی لاش مل پولیس حکام کے مطابق تینوں لاشیں پولیس نےقانونی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیں ۔دریں اثناءاورنگی ٹاؤن تھورانی گوٹھ غوثیہ مسجد کے قریب گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 55 سالہ نذر حسین ولد کرم حسین جاں بحق ہوگیا۔