کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن تھانہ کی حدود گلشن حدید فیز1 کی مارکیٹ میں پیر کو کارسوار مسلح ملزمان جیولری شاپ اور پرچون کی دکان کے تالے توڑکرلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اوردیگرقیمتی سامان لوٹ لیا اورسیکیورٹی گارڈ کااسلحہ بھی لیکرفرارہوگئے فرار ہوگئے،واردات کی اطلاع ملنےہی پولیس اور رینجرزکے افسران واہلکارموقع پرپہنچ گئے اورکرائم سین یونٹ کوبھی طلب کرلیا گیا،پولیس کے مطابق تالا توڑگروہ کی جانب سے واردات صبح ساڑھے پانچ بجے انجام دی گئی،ایک سفید رنگ کی گاڑی میں پانچ ملزمان پہنچے تھے،ملزمان کے ہمراہ ایک خاتون بھی تھی، ملزمہ نے مارکیٹ کی سیکیورٹی پرتعینات سیکیورٹی گارڈ کو باتوں میں لگایا اوراس کے ساتھیوں نے سیکیورٹی گارڈ کوقابوکرلیا، ملزمان نے جیولری شاپ،موبائل فونزشاپ اورپرچون کی دکان کے تالے توڑے ، جیولری شاپ سے 5 تولہ سونا ، ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور پروچون کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹے ، مسلح ملزمان نے موبائل فون شاپ کے شٹرکے تالے بھی کاٹے لیکن وہاں واردات کئے بغیر فرار ہوگئے،پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔