• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی کنٹرول کرنے کیلئے فیملی پلاننگ اپنانا ہوگی، ظفر بلیدی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بہبود آبادی ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنانا ہوگا تاکہ ماں اور بچے کی صحت پر پڑنے والے اثرات پر قابو پایا جاسکے ، بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا اور لوگوں کو فیملی پلاننگ کے طریقوں سے آگاہی دینا ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس سےڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل ، یو این ایف پی اے پروگرام کی سعدیہ عطا ، ڈائریکٹر پلاننگ عبدالستار شاہوانی ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جمعہ خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں آبادی کی شرح بہت زیادہ ہے اور اس سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کے ذریعے ماں اوربچے کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور بہت سے مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے اور حکومت انہیں صحت کی سہولیات کی ہرممکن فراہمی کو یقینی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید