اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر (ناظم الامور) الزبتھ ہورسٹ نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طر فہ امور پر تبادلہ خیال اور پاکستان و امریکہ مابین تعلقات کی مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا ۔امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ،معاشی ترقی کیلئے طویل المدتی حمایت پر شکریہ، نیدرلینڈ کی سفیر کی بھی سینیٹر محمد اورنگزیب سے لوداعی ملاقات ، وزیر خز انہ نے پاکستان میں سرگرم ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے امریکہ کی طویل المدتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔