اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن نہیں، اس بارے میں خبر درست نہیں، کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن کے حوالے سے نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کرنسی سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن کے حوالے سے نظام وضع کیا ہے، کرپٹو کونسل بنائی گئی، قوانین بنائے گئے۔