کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں وزیرمملکت شذرہ منصب علی، تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سینئر نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر نے اتفاق کیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہئے، میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل ماورائے عدالت اقدام ہے اسلام میں اس کی کوئی اجازت نہیں،وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی شذرہ علی نے کہا کہ ایسے بہت سے کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے قانون موجود ہے مگر مسئلہ ہمارے سماجی ڈھانچے سے جڑا ہوا ہے اسے ایڈریس کرنا ہوگا۔