• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 19 میں ترقی کیلئے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس، نامزد افسران میں مزید ردوبدل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی اور صو بائی بیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC)کیلئے نامزد گریڈ 18 کے افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ اسلام آباد کے اسد اقبال، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس  کے کشور علی اور عامر نثار کے نامزدگی منسوخ، ڈپٹی سیکریٹری انعم زید، ایڈیشنل سیکریٹری طلعت فہد اور ڈپٹی سیکریٹری محمد شاہ رخ چیمہ کی اضافی نامزدگی، تر بیتی کورس کیلئے نامزد 3 افسران کی نامزدگی منسوخ کر کے 3 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد کے ڈسپوزل پر موجود اسد اقبال، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے کشور علی اور عامر نثار کے نامزدگی منسوخ کر کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 3 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید