• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں تعینات ڈی آئی جی کے عہدہ کے تین افسروں کو تبدیل کردیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےخیبرپختونخوا میں تعینات ڈی آئی جی کے عہدہ کے 3افسروں کو تبدیل کردیا۔ ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی، فصیح الدین اور اختر عباس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جا ری ۔ ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ذوالفقار یونس کی خدمات ایف بی آر کو واپس، معراج سرگانہ ڈپٹی سیکریٹری تجارت ، ماجد علی ڈائریکٹرلوکل فنڈ آڈٹ، بلوچستان ،ڈاکٹر ارم گُل اسسٹنٹ پروفیسر وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد تعینات  کر دیا گیا ۔ وفا قی حکومت نے خیبر پختونخوا میں تعینات ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی، فصیح الدین اور اختر عباس کا فوری تبادلہ کرکے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے 3 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ، پاکستان کسٹمزسروس کے گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ذوالفقار یونس کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ایف بی آ ر کو واپس کر دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید