اسلام آبا د ( رپورٹ حنیف خالد ) 31جولائی سےنئے بنک ریٹ کافیصلہ مالیاتی پالیسی کمیٹی میںممبرز ووٹنگ کےذریعےکریں گے،عندیہ دیا جا رہاہےکہ سٹیٹ بنک کا تعین کرنےوالامحکمہ پالیسی ریٹ جوںکاتوں رکھنےیا ا س میں 50بیسزپوائنٹس کمی کی تجویزرکھےگا۔ اس طرح پالیس ریٹ سارھے 10فیصد تک کم ہوسکےگالیکن آپٹما کے سرپرست اعلی ڈاکٹرگورہرایازتجارت وصنعت کےایوانوں کی طرف سےشرح سود9تا 10کم کرنےکےمطالبا ت بھی کمیٹی میں زیر غورآئیں گے۔ گورنرجمیل احمد کمیٹی میں ہونےوالےفیصلوں بشمول بنک ریٹ کےمتعلق میڈ یا کےہرطرح کے سوالا ت کاجواب دیں گے۔