• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے سابق نیوی چیف ایڈمرل الوگیٹینے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار

کولمبو (اےایف پی) سری لنکا کے سابق نیوی چیف ایڈمرل نشانت الوگیٹینے کو 15برس قبل لاپتہ ہونے والے شخص کے اغو ااور قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے۔واقعے کے وقت، ایڈمرل الوگیٹینے نیول انٹیلی جنس کے سربراہ تھے اور مبینہ متاثرہ شخص کو ان کی کمانڈ کے تحت چلائے جانے والے ایک خفیہ حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا، ان کو بدھ تک ریمانڈ پررکھا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ تحقیقات مبینہ طور پر حراستی مرکز سے بھیجے گئے ایک خط کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں۔ اس کیس کے سلسلے میں پہلے ہی کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید