• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں مبینہ مقابلے، ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کے ساتھ ملکر منگھو پیر میں کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے کے بعد 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی کے بعد ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، تین ہیڈ گرنیڈ اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔ تفصیلات کے مطابق پر سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی ٹیم نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب منگھو پیر کے علاقے فاطمہ سوسائٹی اجتماغ گاہ روڈ کے قریب ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
اہم خبریں سے مزید