• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا تیاریاں مکمل ہیں‘ عمر ایوب

پشاور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ5 اگست کو پْرامن احتجاج ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہیں‘احتجاج میں ہمارے ساتھ اپوزیشن کی کچھ جماعتیں بھی ہوں گی‘لائحہ عمل کا اعلان دوتین روز میں کیا جائے گا‘وادی تیراہ میں نہتے عوام پر فائرنگ کس نے کی ‘انکوائری کی جائے ‘ چینی اسکینڈل میں زرداری اور شریف خاندان ملوث ہیںجنہوںنے اربوں روپے کمائے‘محسن نقوی 450 ارب روپے کی گندم کا حساب دیں، رانا ثنا اللہ اینٹی نارکوٹکس فورس سے یا تو معافی منگوائے، یا ڈائریکٹر جنرل اے این ایف سے ثبوت مانگیں، رانا ثنا اللہ اپنے اوپر منشیات کیس پر پہلے پوچھ لیں، پھر بات کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری کی شوگر ملز ہیں‘ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں‘پٹرول ‘گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں‘ 450ارب کا پٹرول ایران سے اسمگل ہوتا ہے‘اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ 1500 روپے کا بل 15 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
اہم خبریں سے مزید