• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ڈرون کے ذریعے حملہ کرکے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس حکام کاکہنا ہےکہ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور دہشتگرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے نورڑ میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے آئی ای ڈی (بم) نصب کرنے کی کوشش کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سڑک پر بم نصب کرنے کی کوشش کی، تاہم فوری اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤکر لیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، جس سے ان کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید