• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ اور امریکا کا غزہ میں مصائب ختم کرنے کیلئے فوری اقدام پر اتفاق

لندن، کراچی(نیوز ڈیسک، جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوربرطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا غزہ میں مصائب ختم کرنے کے لیے فوری اقدام پر اتفاق،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کو بڑے پیمانے اور تیز رفتاری سے اندر جانے کی اجازت دی جانی چاہیے ۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قحط ایک حقیقت ہے ،اسرائیل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جبکہ انہوں نے پوٹن کویوکرین معاہدے پررضامندی کیلئے 12دن کی مہلت دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوربرطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پیر کے روز اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ میں جاری مصائب کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ بیان کے مطابق رہنماؤں نے غزہ کی ہولناک صورتحال پر بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس مصیبت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام ضروری ہے، کیونکہ یہ بحران نئی شدت اختیار کر چکا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو یوکرین معاہدے پر رضامندی کیلئے10یا 12دن کی نئی مہلت دیدی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ ڈیڈلائن پہلے 50دن تھی، میں فراخ دل ہونا چاہتا تھا، لیکن ہمیں کوئی پیش رفت نظر نہیں آ رہی اور اب انتظارکرنےکی کوئی وجہ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید