حیدرآباد (رپورٹ/اے بی سومرو) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی،ایک ماہ کے دوران 10 ارب روپے سے زائد کی اوور بلنگ کا انکشاف ،جنگ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق صارفین کو ریڈنگ / ڈیٹکشن چارجز کی نظرثانی کی بنیاد پر بھاری رقم کی واپسی بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاور کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو کی جانب سے1دسمبر2010ءکو جاری کردہ ہدایات کے مطابق اوور بلنگ میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ، وزارت پانی و بجلی اور ڈسکوز کے مابین دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق، “ایڈجسٹمنٹ / بل کی درستگی کو کل بلنگ کے 0.01%سے کم تک معقول / محدود کیا جائے گا،مالی سال2021-22کے دوران مختلف ڈسکوز کا آڈٹ کرتے ہوئے یہ مشاہدہ کیا گیا کہ 10,907.04ملین کی رقم صارفین کو غلط ریڈنگ اور ڈیٹیکشن چارجز کی نظرثانی کے تحت ایڈجسٹمنٹ نوٹسز کے ذریعے واپس کی گئی، اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین سے ایک مہینے میں اوور بلنگ کی گئی اور اگلے مہینے غلط ریڈنگ کی بنیاد پر رقم واپس کی گئی۔