• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کیخلاف 3 لاکھ سے زائد شکایات، 2 لاکھ سے زائد فیصلے

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)سرکاری اداروں کیخلاف 3لاکھ سے زائد شکایات ،2لاکھ سے زائد فیصلے، وفاقی ٹیکس محتسب کے انٹر نیز کو وفاقی محتسب ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ، گڈ گو رننس کے قیام میں  کا رکر دگی  کی تعریف، وفاقی ٹیکس محتسب میں زیر تر بیت انٹر نیز کے وفد نے گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی محتسب کے سینئر ایڈ وائزر ایمبیسڈر(ر) عبد المعز بخا ری، ایڈ وائزر شا ہد ہما یوں، ڈائر یکٹر جنر ل(ایڈ من) محمد صفدر نے وفد کو وفاقی محتسب کے کام، طر یق کار اور اہم اقدا مات نیز ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔ وفد کو بتا یا گیا کہ وفاقی محتسب کو سرکاری اداروں کیخلاف 3لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں 2لاکھ سے زائد پر فیصلے کئے گئے ، وفد نے سر کا ری اداروں کی بدانتظا می کے خلا ف عوام النا س کی شکا یات کے ازالے اور ملک میں گڈ گو رننس کے قیام کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کو سرا ہا۔
اہم خبریں سے مزید