• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی راستوں کی بندش، چاغی کے ہزاروں افراد دو وقت کی روٹی کو ترس گئے

دالبندین(این این آئی)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد ایرانی حکام نے پاکستان کے ساتھ لگنے والے سرحدی پوائنٹس بند کر دیے ہیں۔ اس بندش سے بلوچستان کے ضلع چاغی سمیت وہ تمام سرحدی علاقے متاثر ہوئے ہیں جو ایران سے متصل ہیں۔ ہزاروں افراد جو ایران جا کر مزدوری، کاروبار یا تیل کی چھوٹی تجارت کرتے تھے، اب روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔تفتان بارڈر، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سفری اور مذہبی آمدورفت کا اہم راستہ ہے، فی الحال صرف ایران سے پاکستان آنے والوں کے لیے کھلا ہے۔ مگر پاکستان سے ایران جانے والوں کو روکا جا رہا ہے، چاہے ان کے پاس ویزہ ہی کیوں نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید