روس اور اس کے اتحادی بیلاروس نے نیٹو کے دروازے پر مشترکہ جنگی مشقیں شروع کر دیں۔
روس اور بیلاروس کی افواج کی زیپیڈ مشقیں پولینڈ کی سرحد کے قریب کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب نیٹو نے روس کی سرحد پر آپریشن ایسٹرن گارڈین لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی خاتون نے لکھا کہ یہاں میں نے سر جھکائے بغیر، پُراعتماد اور محفوظ محسوس کیا، جو اپنے ملک میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
اسرائیلی فوج نے آج غزہ میں فضائی حملوں کے ذریعے 2 اقوام متحدہ کے اسکولوں کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ گزین تھے، جس میں کم ازکم 23 افراد شہید ہوگئے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی طیارے نے دو 500 پاؤنڈ وزنی بم گرائے جس سے اسکول عمارتیں اور قریبی مکانات تباہ ہوئے۔
ڈیموکریٹک رپبلک کانگو میں کشتیوں کے ڈوبنے کے 2 مختلف حادثات میں 193 افراد ہلاک ہوگئے۔
جرمن ایئر لائن پائلٹس یونین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پروازوں کی زیادتی کی وجہ سے دوران پرواز سوتے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فورسز نے عارضی پناہ گاہ پر حملہ کر کے 12فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
مدینہ منورہ کے رہائشی اور زائرین اس وقت حیران رہ گئے جب مسجد نبوی کے آسمان پر شعلے دکھائی دیئے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پٹنا میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے مشترکہ حکمتِ عملی ہی روسی صدر پیوٹن کی جنگی مشین کو کمزور کر سکتی ہے۔
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ عشائیہ پر ملاقات کی۔
روس کے کامچٹکا علاقے کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کرکے آئندہ انتخابات کا اعلان کر دیا۔
نیپال میں سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی وزیر اعظم نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
فلسطینی میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ غزہ میں ایک ملین آبادی اب بھی موجود ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 21 سالہ خاتون کی شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد مشتبہ موت نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کے حوالے سے غیرملکیوں پر واضح کیا ہے کہ تشدد اور نفرت کا پرچار کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔