• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تجارتی معاہدہ مکمل، واشنگٹن اور اسلام آباد تیل کے بڑے ذخائر کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے، صدر ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ مکمل کرلیا گیا ہے ، اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکا اپنے تیل کے بڑے ذخائر کو ترقی دینے کیلئے مل کر کام کریں گے۔امریکا پاکستان کے تیل ذخائر بڑھانے کیلئے اقدام کرے گا۔اس شراکت داری کی قیادت کرنے والی تیل کمپنی کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ شائد مستقبل میں پاکستان بھارت کو بھی تیل فروخت کرے، دونوں حکومتیں تیل تلاش کرنے والی کمپنی کا انتخاب کریں گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم آئل کمپنی کے انتخاب کے عمل سے گز ررہے ہیں جو اس پارٹنرشپ کو لیڈ کرے گی، ہوسکتا ہے ایک دن پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، انہوں نے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور ہر رہنما امریکا کو بہت خوش کرنا چاہتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید