اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈیجیٹل طریقے سے درآمدکی جانیوالے اشیاء یا خدمات پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کر دیا ، وفاقی حکومت کی ہدایت پر اس حوالے سے ایف بی آر نے گزشتہ روز بدھ کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ، ذرائع کے مطابق حکومت نےگوگل سمیت امریکی و دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد 5فیصد ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنی ٰ سے دیا ہےاور ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈ ٹیکس یکم جولائی2025سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔