اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ قونصل جنرل ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان استنبول اور کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے گریڈ 21کے افسر نعمان اسلم شیخ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل، انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان مقرر کیا گیا جبکہ ڈی جی وزارتِ انسانی حقوق رانا نثار احمد کی خدمات وزارت منصوبہ بندی کو واپس کی گئی ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے سندھ حکومت میں تعینات 2 افسران حافظ محمد ذیشان ارشد اور حسان ظفر کا سندھ حکومت سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا جبکہ وسیم علی نواز ڈپٹی ڈائریکٹر سرمایہ کاری بورڈ اسلام آباد تعینات کئے گئے ہیں۔