• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، اعلیٰ کارکردگی پر رواں مالی سال انعامات کیلئے 30 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے افسران کی اعلی ٰ کارکردگی کی بنیاد پر رواں مالی سال 2025-26میں انعامات( ریوارڈز) کی ادائیگی کی مد میں 30کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25میں ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس اور کسٹم سروس کے42افسران کو اعلی ٰ کارکردگی کی بنیاد پر ایک کروڑ 70لاکھ روپے کے انعامات( ریواڈز ) دیئے گئے تھے ، حکومت نے ایف بی آر افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر( انعامات ) ریوارڈز دینے کی سکیم کااعلان کیا جس کے تحت وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے30کروڑ روپے مختص کیے ہیں ، اس سکیم کے تحت کیڈر اور نا ن کیڈر کے تمام افسران کو انعامات دینے کےلیے اہل قراردیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید