• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار بھٹو جونیئر کے الزامات گمراہ کن ہیں، ترجمان سندھ حکومت

کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجونے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلزہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے 21 لاکھ گھر متاثرین کو دینے کا تاریخی عمل شروع کیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول پاکستان بی بی آصفہ بھٹو زرداری خود متاثرہ خواتین کو مالکانہ حقوق کے کاغذات دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید