قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا تو قائد حزب اختلاف کی نشست خالی ہوگی، عمر ایوب گرفتاری کے خوف سے خیبر پختونخوا میں چھپ گئے انہیں گرفتاری کا خدشہ لاحق ہے
اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا تو قائد حزب اختلاف کی نشست خالی ہوگی،عمرایوب خان گرفتاری کے خوف سے خیبر پختونخوا میں چھپ گئے ہیں انہوں نے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی سے اسلام آباد آکر ملاقات سے انکار کر دیا ہے انہیں گرفتاری کا خدشہ لاحق ہے ،بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر اسد قیصر کے درمیان قائد حزب اختلاف کے منصب کے لئے سخت رسہ کشی عامر ڈوگر "ڈارک ہارس" ثابت ہو سکتے ہیں قائد حزب اختلاف کو وفاقی وزیر کے مساوی مراعات اور مشاہرہ ملتا ہے،سنی اتحاد کونسل کے ارکان بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کا تیسرا سال شروع ہونے پر پانچ اگست کو پوری قوت سے ہنگامہ آرائی کرینگے ،وہ چینی کے نرخوں پر بھی شور مچائیں گے،حکومت پالیسی بیان کے ذریعے پہلے ہی اپنا موقف پیش کر دے گی۔