• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر: جعلی یا بغیر اسٹیمپ سگریٹ ضبط کرنے کے اختیارات 16 ویں گریڈ سے زائد افسران کو تفویض

اسلام آباد (مہتاب حیدر)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس (IRS)، صوبائی ریونیو اور ایکسائز محکموں کے گریڈ 16 یا اس سے اوپر کے افسران کو ملک بھر میں بغیر ٹیکس اسٹیمپ یا جعلی اسٹیمپ والے سگریٹس ضبط کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔یہ اقدام فنانس ایکٹ 2025 کے بعد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے اس ضمن میں ایس آر او 1279(I)/2025 جاری کیا ہے، جس میں فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی شِق 27 کی ذیلی شِق (4) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ درج ذیل افسران سیکشن 26 اور سیکشن 27 کی ذیلی شق (1) کے تحت ان لینڈ ریونیو افسران کے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید