کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کےپروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مثبت تجارتی پیشرفت کی خبریں ہیں لیکن بھارت اور امریکہ کے تجارتی مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں،غزہ میں بدترین مظالم پر اسرائیلی وزیراعظم عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار ہونے لگے ہیں برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا ہے،ماہرمعیشت محمد سہیل نے کہا کہ ساٹھ فیصد کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی ہوگی لیکن چالیس فیصد کہہ رہے تھے نہیں ہوگی تو شرح سود برقرار کھنے کا فیصلہ توقعات کے برعکس ضرور ہے لیکن چونکا دینے والا نہیں ہے پریس کانفرنس سننے کے بعد محسوس ہو رہا ہے کہ فیصلہ برا نہیں ہے۔