کراچی (اسٹاف رپورٹر) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں تعلیم ، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے پر گفتگو کی گئی جبکہ آصفہ بھٹو نے کہا کہ غزہ پر برطانوی وزیراعظم کا موقف قابل ستائش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ہے ، برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدی اکرام بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری اور رکنِ صوبائی اسمبلی قاسم سومرو بھی شریک ہوئے ۔