اسلام آباد ( طاہر خلیل )خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کا دلچسپ معرکہ آج ہو گا، پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی امیدوار راحیلہ بی بی مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خالی نشست پر مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں، سینیٹ کی اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی۹ کی 6 خواتین آزاد امیدوار ہیں۔