اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایجنڈا (آج)جمعرات کے روز تک موخر کر دیا اور ہدایت کی کہ سیکرٹری کمیٹی میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ، چیئرمین کمیٹی خواجہ شیراز محمود کی زیرصدارتقائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) لیبارٹریز کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز میں ہی چیئرمین کمیٹی اور ممبران نے چیئرمین یا کمیٹی کو بتائے بغیر وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی انجینئر ساجد بلوچ کی اجلاس میں عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔