کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں جشن آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی، جشنِ آزادی کے موقع پر معاشی بہتری کے منصوبے بھی عوام کے سامنے لائے جائیں گے جن میں ان کا فلیگ شپ پروگرام "اُڑان پاکستان" بھی شامل ہو گا،اس دوران اسکول کھلے رہیں گے اور محکمہ تعلیم یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرامز کا اہتمام کرے گا۔