کراچی (نیوز ڈیسک ) قطر، سعودی عرب اور مصر سمیت کئی عرب ممالک نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے اور دو ریاستی حل پر راضی ہو جائے، ان کا یہ مطالبہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے ساتھ حماس کی جنگ جاری ہے۔ فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی کانفرنس کے دوران عرب لیگ، یورپی یونین اور 17دیگر ممالک نے "نیویارک اعلامیہ" کی حمایت کی۔