شکارپور (نامہ نگار) تھانہ اسٹورٹ گنج کے علاقے شر موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر مختلف تھانوں کی پولیس نفری کیجانب سے کارروائی کی گئی۔جائے واردات پر آٹھ ڈاکوؤں کی موجودگی پر پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ شروع ہوگیادونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو شہزور کمالانی جتوئی پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیاجس کے قبضے سے پولیس کو ایک عدد کلاشنکوف میگزین و گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔مارا جانے والا ڈاکو پولیس اہلکار مير محمد ميمن کی شہادت، ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اسے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔