پشاور( عروبہ ابراہیم)نیب خیبرپختونخوا نے محکمہ تعلیم میں ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن سے متعلق انکوائری شروع کردی ہے۔ نیب نے پراجیکٹ سےمتعلق دستاویزات اور ریکارڈ کی فراہمی کیلئے تعلیم اور منصوبہ بندی کے محکموں کے سیکریٹریز کو خط ارسال کردیا ہے۔ پراجیکٹ کے سابق اکاؤنٹ افسر نے سیکریٹری تعلیم کو خط میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔ نیب خیبرپختونخوا نے محکمہ تعلیم میں ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔ اس حوالے سے نیب نے محکمہ تعلیم اور محکمہ منصوبہ بندی کے سیکریٹریز کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ، ورلڈ بینک کنسلٹنٹ اور دیگر کے خلاف انکوائریز جاری ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پراجیکٹ سے متعلق معلومات اور دستاویزات فراہم جبکہ ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے ریکارڈاور دستاویزات سے متعلق بریفنگ دی جائے۔ پراجیکٹ کے سابق اکاؤنٹ افسر نے سیکریٹری تعلیم کو خط میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔ سابق اکاؤنٹ افسر نے خط میں کہا تھا کہ ٹھیکیداروں کو جعلی دستاویزات پرادائیگیاں کی گئیں۔ کنٹریکٹ پر دستخط کے15 دن کےاندر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کیں۔ پراجیکٹ حکام نےاپنی مرضی سےمعیار پر پورا نہ اترنے والے فرمز کو ٹھیکے دیئے۔