کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے رواں برس کے دوران 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 16 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق رواں سال کے دوران یونان کشتی حادثات میں ملوث 91 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 955 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال 239 ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔