اسلام آباد (آئی این پی)حکومت بینکوں، فارن ایکسچینج کمپنیوں اور سونے کی تجارت کے لیے کرپٹو کرنسیوں کو اپنانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اعلی سطح اجلاس کے بعد ذرائع نے بتایا کہ ایک روز قبل اسٹیٹ بینک ‘ وزارت خزانہ، کمرشل بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے سینئر سکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات کی تاکہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے، شرح مبادلہ کو مستحکم کرنے اور امریکی کرنسی کی افغانستان اور ایران اسمگلنگ کو روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔