• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران اکمل کا بھارتی پرستار کو دستانے کا تحفہ، دل جیت لیے

کراچی (جنگ نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز کے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے پر تنازع جاری ہے، وہیں پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل کا ایک خوبصورت عمل سوشل میڈیا پر دل جیت رہا ہے۔ وائرل ویڈیو کے مطابق نوجوان بھارتی مداح کامران اکمل سے ان کے دستانے مانگتا ہے،جس پر مسکراتے ہوئے اس کی خواہش پوری کردیتے ہیں ۔مداح سے جب پوچھا جاتا ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہا ہے، تو وہ خوشی سے جواب دیتا ہے کہ میں بہت خوش ہوں، میں کامران اکمل کا بہت بڑا فین ہوں۔