کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نےفاسٹ بولر شاہین آفریدی اور کپتان سلمان آغا کے جھگڑے کی افواہوں کو من گھڑت قرار دیا ہے، پی سی بی نے کہا کہ ٹریننگ یا پریکٹس سیشن کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ سب مذموم مقاصد کے تحت جان بوجھ کر ٹیم کے اندر انتشار پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔پی سی بی ترجمان نے کہا کہ پی سی بی اس مہم کو ٹیم کا ماحول خراب کرنے کی ایک سنگین کوشش سمجھتا ہے، ان افراد یا اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کریں گے جنہوں نے جھوٹا بیانیا پھیلایا، قانونی کاروائی میں ہتکِ عزت اور سائبر کرائم سے متعلق دفعات بھی شامل ہوں گی۔ ملوث افراد کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے گا۔