• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ نے ہمیشہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور مزاحمت کی قیادت کی، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ نے ہمیشہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور مزاحمت کی قیادت کی ہے، آمریت کے خلاف جدوجہد ہو یا دہشت گردی، غربت اور ناانصافی کے خلاف جنگ ہمارا عزم کبھی متزلزل نہیں ہوا۔جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی ایگزیکٹو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور صحافی برادری کے درمیان اس تاریخی رشتے کو اجاگر کیا جو آمریت اور سول جبر کیخلاف مزاحمت پر مبنی ہے۔ انہوں نے پاکستانی صحافیوں کے جرأت مندانہ کردار اور اپنی شہید قیادت کی جمہوریت، اظہارِ رائے کی آزادی، اور شہری آزادیوں کے دفاع میں خدمات کو سراہا۔ یہ تقریب وزیراعلیٰ کی جانب سےپی ایف یو جی کی ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر منعقد ہوئی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی جبکہ PFUJ کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں ملک بھر سے آئے ہوئے وفود شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سندھ کابینہ کے اراکین بھی شریک تھے۔

اہم خبریں سے مزید