• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائبرڈ نظام اپوزیشن کا خاتمہ چاہتا ہے، آل پارٹیز کانفرنس، نئے میثاق جمہوریت پر زور

اسلام آباد (خبر نگار، نیوز ایجنسیاں ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ، ملک کو درپیش آئینی، سیاسی، عدالتی و معاشی بحران پر سخت مؤقف، 2024 کے انتخابات، 26ویں ترمیم، اور ایس آئی ایف سی کو مسترد کر دیا گیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر محمود خان اچکزئی کی میزبانی میں اختتام پذیر ہو گئی،کانفرنس کے بعد اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جب اپوزیشن کو ختم کیا جارہا ہے، ہائبرڈ نظام ملک سے اپوزیشن کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، ملک کی تمام جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کیا جائے، سچائی و مصالحتی کمیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے،۔اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے خلاف فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید