کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے دوران ملازمت خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا جبکہ عائد جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ہائی کورٹ میں مونس عبداللہ علوی کی صوبائی محتسب سندھ کے جاری کردہ فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی اپنے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ وکیل اپیل گزار نے کہا کہ کے الیکٹرک نیپرا کے تحت کام کرتا ہے اور نیپرا ایک وفاقی ادارہ جس پر وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے جبکہ کارروائی صوبائی محتسب نے کی ہے۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے استفسار کیا کہ فیصلے میں کیا غلط ہے۔