• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں، آصفہ بھٹو

نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ )خاتون اول رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو ذرداری نے پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں مکانات کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی برائے خواتین کے لطیف ہال میں سیلاب سے متاثرہ بے گھر خواتین میں مکانات کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ مکان آپکے بچوں کے لئے تحفظ ہےآج کا دن ہم سب کے لئے فخر کا دن ہے اور یہ کاغذ صرف ایک پرچہ نہیں بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے،سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے 21لاکھ گھر بن رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید