• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھا دیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی )وفاقی حکومت نےشہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی74 روپے 51پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے کر دی گئی ہے۔اسی طرح پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے ۔پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے کیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت آئی ایم ایف شرائط کے تحت یکم جولائی 2025 سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے۔پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔
اہم خبریں سے مزید