لاہور(صباح نیوز) لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین حادثے کا شکار۔ 25مسافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ہدایت، وزیر ریلوے نے حادثہ کی انکوائری کرکے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانیوالی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 4بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 25مسافر زخمی ہوئے۔